خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف کائنیٹک آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاستی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی، جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف جاری کائنیٹک آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے اور سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے نئی سیکیورٹی پالیسی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مارچ کے آخر تک بھرتیوں، جدید تربیت، اسلحے اور آلات کی خریداری کا جامع پلان ترتیب دیا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں میں عوامی رائے کو بھی شامل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں ہر ماہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمتوں کا جائزہ لینے، ان کے سہولت کاروں کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی اور ایکشن پلان کے تحت سول انتظامیہ کو انسداد دہشت گردی کے لیے قائدانہ کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button