خیبر پختونخواعوام کی آواز
تیز ہواؤں کے ساتھ موسم بدلنے کو تیار!، کیسا رہے گا آج کا موسم؟

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں جزوی ابر آلود موسم اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
چترال، بالائی دیر، شانگلہ، بالائی سوات، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، باجوڑ، خیبر، کرم اور جنوبی وزیرستان کے بعض مقامات پر بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، گزشتہ 42 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا۔