خیبر پختونخواعوام کی آواز
محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے 182 ملازمین فارغ

خیبر پختونخوا حکومت نے پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے اے ڈی پی پراجیکٹ کے ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق، فارغ کئے گئے ملازمین کی خدمات پانچ سال قبل منشیات بحالی مراکز کے پراجیکٹ کے لیے حاصل کی گئی تھیں۔ محکمہ سماجی بہبود نے بحالی مراکز کے پراجیکٹ میں 182 ملازمین کی خدمات کو دو مرتبہ توسیع دی تھی، لیکن اب ان کا دورانیہ 30 جون کو ختم ہو جائے گا۔
فارغ ہونے والوں میں گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 16 تک کے ملازمین شامل ہیں۔ ان ملازمین کی خدمات کے خاتمے کے ساتھ ہی پراجیکٹ کا یہ مرحلہ بھی ختم ہو جائے گا۔