خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبرپختونخوا میں بڑا کرپشن اسکینڈل، اضاخیل گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب

خیبرپختونخوا میں کرپشن کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں اضاخیل نوشہرہ گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے تصدیق کی ہے کہ اضاخیل گودام سے 17 ہزار تھیلے گندم غائب ہوئے ہیں، جس سے خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق، گودام سے گندم کے 3 ہزار 309 خالی بوریاں بھی غائب کردی گئی ہیں۔ اس اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر این آر سی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور 3 فوڈ انسپیکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے اس کیس میں چھ اہلکاروں پر مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button