خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا میں موسم کیسا رہے گا ؟

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

صوبے کے دیگر علاقوں میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4، پارا چنار میں منفی 2، اور مالم جبہ اور دیر میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز میں ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی تھی اور رمضان المبارک میں موسم سرد رہنے کا عندیہ دیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button