خیبر پختونخواعوام کی آواز
کرک: انڈس ہائی وے ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت دو بچے جانبحق

کرک انڈس ہائی وے پر جیل چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون اور دو بچے جانبحق ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان آصف خٹک کے مطابق، یہ حادثہ موٹر کار اور چینگ چی رکشہ کے مابین پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کیا۔ تاہم، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال کے عملے نے خاتون اور دونوں بچوں کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ تیز رفتار کار کی وجہ سے پیش آیا۔ جانبحق ہونے والوں میں 55 سالہ شمشاد بی بی اور 8 سال کی دو بچیاں فاطمہ اور ہریرہ شامل ہیں۔ یہ تینوں افراد علاقہ غنڈی میران خیل سے تعلق رکھتے تھے۔