خیبر پختونخواعوام کی آواز
کرم کانوائے پر حملہ کرنے والے 10 دہشتگرد گرفتار
پشاور: صوبائی حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی، گرفتاری یا ہلاکت میں مدد دینے والوں کو مقررہ انعام دیا جائے گا۔ اعلامیہ

کرم کانوائے پر حملہ کرنے والے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں سرگرم 14 مبینہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 34 کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت تین کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ مبینہ دہشتگرد کرم کے علاقوں بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کی گرفتاری یا ہلاکت میں مدد دینے والوں کو مقررہ انعام دیا جائے گا۔
دوسری جانب دیہی علاقوں کو خالی کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے تاکہ سرچ آپریشن کیا جا سکے۔