خیبر پختونخواعوام کی آواز

صوبائی حکومت کااہم فیصلہ: لوئر کرم میں فائرنگ واقعے کے بعد سخت اقدامات کا اعلان

صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں حالیہ فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اوچت، مندوری، ڈاڈ کمر اور بگن کے علاقوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں شامل کیا جائے گا، جبکہ ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق امن و امان کی بحالی کے لیے بنکرز مسمار کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے تاکہ علاقے میں مزید بدامنی کو روکا جا سکے۔

انتظامیہ نے امن معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے امن کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

دوسری جانب، بگن کے متاثرین نے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔ قبائلی رہنما حاجی کریم کا کہنا ہے کہ حکومت نے علاقے کو خالی کرنے کے احکامات تو جاری کر دیے ہیں لیکن وہ نقل مکانی نہیں کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ ان واقعات میں کون لوگ ملوث ہیں، لہٰذا عام عوام کو مزید تنگ نہ کیا جائے.

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button