خیبر پختونخواعوام کی آواز

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا میں مالی و انتظامی بے ضابطگیاں، اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

انور زیب

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کی شکایات پر محکمہ کھیل سے تمام ریکارڈ اور دستاویزات طلب کر لئے گئے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ کھیل کو 27 نکات پر مشتمل سوال نامہ ارسال کیا ہے، جس میں ڈی جی کھیل سے مئی اور جون 2024 میں خرچ کیے گئے تمام فنڈز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ مزید برآں، ڈیلی ویجر ملازمین کی بھرتیوں، طریقہ کار اور منظوری کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوالنامے میں تین اسپورٹس کمپلیکس کی آمدن و اخراجات اور پانچ بینک اکاؤنٹس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی آفس سمیت محکمہ میں تمام تعمیر و مرمت کے کاموں اور جاری کیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے صوبے میں 1000 اسپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کے پراجیکٹ سے متعلق بھی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و مرمت میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب، صوبائی وزیر کھیل فخر جہان نے اس معاملے پر موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

Show More
Back to top button