خیبر پختونخواعوام کی آواز
سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 166 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
زلزلے کی وجہ سے درو دیوار ہل گئے اور لوگ خوف کے عالم میں عمارتوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔