خیبر پختونخوا میں آج بھی مطلع ابرآلود؛ کچھ علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان
گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی تھی؛ سب سے زیادہ بارش، 8 ملی میٹر، چترال میں جبکہ پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج بھی مطلع ابرآلود ہے، کچھ علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی تھی؛ سب سے زیادہ بارش، 8 ملی میٹر، چترال میں جبکہ پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ”آواز کلین اینڈ گرین” علاقے کی خوبصورتی کا زریعہ بھی، روزگار کا وسیلہ بھی!
اسی طرح کالام میں 6 ملی میٹر، مالم جبہ 4 ملی میٹر، اور دیر اور بنوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر کالام میں درجہ حرارت منفی 2، مالم جبہ منفی 5، اور پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ، سوات، تور غر، مانسہرہ، اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔