خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا: دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

اِس پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور آئندہ 4 ماہ میں منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عبدالصمد، ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا۔

جیو نیوز پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی بحالی کیلئے عالمی بینک پیسے فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم: مذاکراتی عمل جاری؛ اشیائے خوردونوش، پیٹرول اور ادویات کی شدید قلت

ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ اِس پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور آئندہ 4 ماہ میں منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حویلیوں میں دلیپ کمار اور راج کپور کی زندگی سے جڑی اشیاء رکھی جائیں گی اور حویلیوں کو مکمل بحالی کے بعد عوام کیلئے کھولا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button