خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا شدید سردی کی لپیٹ میں؛ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ

موغ تحصیل کے مشہور گاؤں لٹکوہ میں درجہ حرارت منفی 7، کالام منفی 5، مالم جبہ منفی 4، چترال لوئر ٹاون ایریا میں منفی ایک، دیر میں منفی 3، سیدو شریف میں (سوات) 2، پاراچنار میں منفی ایک، جبکہ ڈیرہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ

خیبر پختونخوا میں موسم انتہائی سرد; جبکہ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر چکا ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع، چترال کا علاقہ گرم چشمہ، میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کا خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا اعلان

اسی طرح موغ تحصیل کے مشہور گاؤں لٹکوہ میں درجہ حرارت منفی 7، کالام منفی 5، مالم جبہ منفی 4، چترال لوئر ٹاون ایریا میں منفی ایک، دیر میں منفی 3، سیدو شریف میں (سوات) 2، پاراچنار میں منفی ایک، جبکہ ڈیرہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button