جرائمخیبر پختونخوا

باڑہ: سرکاری استاد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تین دن قبل بر قمبرخیل میں سرکاری سکول کے استاد نورالامین سکنہ جمرود کو نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ صبح صبح موٹرسائیکل پر سکول جا رہا تھا۔

باڑہ کے نواحی علاقے بر قمبرخیل میں سرکاری استاد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ڈی پی او خیبر کے دفتر کے سامنے سینکڑوں طلبہ اور مقامی افراد احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے شاہ کس میں ڈی پی او دفتر کے سامنے پاک افغان شاہراہ کو بھی بند کر دیا ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین دن قبل باڑہ قمبرخیل میں سرکاری سکول کے استاد نورالامین سکنہ جمرود کو نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ صبح صبح موٹرسائیکل پر سکول جا رہا تھا۔ اِس وقت قمبرخیل میں احتجاجاً تمام سرکاری و غیرسرکاری سکول بھی بند کر دیئے گئے ہیں، اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ تمام تعلیمی ادارے اُس وقت تک ادارے بند رہے گے جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں ہیڈکانسٹیبل قتل؛ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گرد مارے گئے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس علاقے میں امن و امان کو کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نورالامین کے قتل میں ملوث مجرمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر پاک افغان شاہراہ کو مستقل بند کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فی الوقت متعلقہ حکام مظاہرین کے ساتھ گفت و شنید میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ جلد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button