خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے 325 طلباء امریکی سفارتخانے کے انگلش ورکس! پروگرام میں شامل

انگلش ورکس! پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کی مالی معاونت سے چلنے والا چھ ماہ کا پروگرام ہے جو انگریزی زبان میں مہارت، کمپیوٹر خواندگی کی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے، اور محدود مالی وسائل رکھنے والے متحرک طلباء کے لیے ملازمت کے حصول کے علم کو بڑھاتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے 325 طلباء نے امریکی محکمہ خارجہ کے مالی تعاون سے چلنے والے انگلش ورکس! پروگرام میں شمولیت اختیار کر لی۔

3 دسمبر کو پشاور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں قونصل جنرل شانٹے مور نے امریکی سفارتخانے کے زیراہتمام انگلش ورکس! پروگرام میں شامل ہونے والے خیبر پختونخوا کے 325 طلباء کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 446 یوٹیلٹی سٹورز بند، مزید 500 سے زائد کی بندش پر غور

انگلش ورکس! پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کی مالی معاونت سے چلنے والا چھ ماہ کا پروگرام ہے جو انگریزی زبان میں مہارت، کمپیوٹر خواندگی کی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے، اور محدود مالی وسائل رکھنے والے متحرک طلباء کے لیے ملازمت کے حصول کے علم کو بڑھاتا ہے۔

انگلش ورکس! پروگرام میں چھ ماہ کے دوران 240 گھنٹے کی تدریس شامل ہے۔ 2005 سے اب تک پاکستان میں 27,000 سے زائد پاکستانی طلباء نے ان پروگراموں میں حصہ لیا جو دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعاون کی ایک مثال ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button