خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا: پولیو کا نیا کیس رپورٹ؛ صوبہ میں 11 ملک بھر میں تعداد 50 ہو گئی
محکمہ صحت کے مطابق ضلع ٹانک میں پولیو سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کر دی ہے۔
خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہو گیا جس کے ساتھ رواں برس ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 50 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال میں 148 ارب کا اضافہ؛ خیبر پختونخوا 679 ارب 54 کروڑ روپے قرض میں دب گیا
ضلع ٹانک کی یونین کونسل ملازئی کی رہائشی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع ٹانک سے رواں سال یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
رواں سال سب سے زیادہ، 24 کیسز، بلوچستان سے رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ سے 13، خیبر پختونخوا 11، اور پنجاب ایک اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔