خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارشوں اور میدانی علاقوں میں اسموگ کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کی موجودگی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز مردان، صوابی، چترال، سوات، دیر اور کوہستان میں بارش ہوئی۔ اس دوران کاکول میں 27 ملی میٹر، پٹن میں 10 ملی میٹر، مالم جبہ اور دیر میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام میں 8، بالاکوٹ میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 5، دیر اور مالم جبہ میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button