خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبرپختونخوا میں ای کورٹس کے ذریعے 75 فیصد زیر التوا کیس نمٹا لئے گئے

خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل کے تحت قائم ای کورٹس کی بدولت زیر التوا کیسز کو تیزی سے نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، ای کورٹس کے ذریعے تقریباً 75 فیصد کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں کے سائلین بھی آن لائن کیسز فائل کرنے میں مشغول ہیں، اور کیسز کی پیروی کے لئے درخواست گزاروں اور وکلا کو آن لائن ویڈیو سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے عوام کو سہولت حاصل ہو رہی ہے۔

مزید برآں، ججز کے لیے آن لائن ڈیش بورڈز بھی قائم کئے گئے ہیں، جس سے کیسز کی نگرانی اور انتظام میں مزید بہتری آئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button