خیبر پختونخواعوام کی آواز

پاراچنار: پشاور مین شاہراہ عارضی طور پر کھول دی گئی

پاراچنار میں کئی ہفتوں سے مسلسل بند پشاور مین شاہراہ عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم صدہ ڈی سی کمپاونڈ میں اہلسنت مشرانوں کے ساتھ 73 برگیڈ کمانڈر، ڈی سی کرم، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء، ڈی پی او نے جرگہ میں مین شاہراہ کو مخصوص وقت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مین شاہراہ کو ایک قافلے کی شکل میں صبح گیارہ بجے سے دوپہر 2 تک عام ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے۔ ضلع کرم کی حالات پچھلے کئی ہفتوں سےخراب تھے جو کہ آج سے معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس بندش کے دوران علاقے کے حالات کافی کشیدہ رہے، آمدورفت کے علاوہ سکول، کالج، مارکیٹ کی بندش اور ہسپتالوں میں ادوایات کی قلت پیدا ہوئی۔ اسی دوران کئی مریض طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو سرکاری کانوائے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد آمدورفت کے راستے بند کئے گئے، جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button