خیبر پختونخواعوام کی آواز
طورخم بارڈر: افغان حکام کی طرف سے افغانستان طورخم جانے پر پابندی کے خلاف مزدوروں کا مظاہرہ
طورخم بارڈر پر نادرہ پاسپورٹ آفس کے سامنے مزدوروں کا افغان حکام کی طرف سے افغانستان طورخم جانے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
طورخم بارڈر پر احتجاجی مظاہرے کے موقع پر مزدوروں نے کہا کہ پاسپورٹ ویزہ کے باوجود افغان حکام افغانستان جانے کے لئے مزدوروں کو اجازت نہیں دیتے ہیں جو کہ سراسر نا انصافی ہیں۔
مزدوروں نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر محنت مزدوری کرنے والے مزدوروں کے ساتھ خصوصی رعایت کریں۔
انکا مزید کہنا ہے کہ ان کو طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سے آنے جانے کی اجازت دی جائے۔