خیبر پختونخواعوام کی آواز
پشاور: پھل و گڑ منڈی میں گاڑیوں کے داخلہ پر ٹیکس کے خلاف تاجران سراپا احتجاج
پشاور کی کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے گڑ منڈی اور فروٹ منڈی میں داخلہ پر فیس نافذ کر دی ہے۔ سوزوکی اور رکشہ داخل ہونے پر 20 روپے، پک اپ کے داخل ہونے پر 100 روپے، شہزور ٹرک کیلئے 200 اسی طرح 8 اور 12 وہیلر ٹرک کیلئے 300 روپے فکس ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔
جس کیخلاف گڑ منڈی نے تاجروں نے احتجاج شروع کر دیا ہے، تاجروں نے گزشتہ روز گڑ منڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کیخلاف نعرے بازی کی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس تاجروں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔ تاجروں نے فی الفور ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب میئر پشاور نے اس ٹیکس کو 2019 کے نفاذ کا ٹیکس قرار دیا ہے، تاہم چند ناگزیر وجوہات کے پیش نظر وصولی نہیں کی جا رہی تھی اب اس کی وصولی شروع کی گئی ہے ۔کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور نے گڑ منڈی اور فروٹ منڈی میں گاڑیوں کے داخل اور نکلنے پر فکس ٹیکس فیس نافذ کر دیا ہے۔