خیبر پختونخواعوام کی آواز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے تین افراد جانبحق، ایک زخمی

مردان میں باغیچہ ڈھیری میں کمرے کی چھت گرنے سے تین افراد جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلت کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ملبے سے متاثرہ افراد کو نکال کر مشال ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جانبحق ہونے والوں میں 18 سالہ دختر شہزادہ، 12 سالہ دختر شہزادہ، اور 10 سالہ عزیر شہزادہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 16 سالہ دختر شہزادہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button