خیبر پختونخوا میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
حسام الدین
خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت پر 8 ہزار 500 اہلکار تعینات کر دیئے۔ منصوبوں میں کام کرنے والے ہر ایک غیر ملکی کے لئے مجموعی طور پر 5 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
سی پیک کے دونوں منصوبوں میں کام کرنے والے ہر چینی انجنئیر کی سیکیورٹی کے لئے7 سے زائد اہلکار تعینات ہے۔خیبر پختونخوا میں 23 منصوبوں پر 1585 چینی باشندوں، دیگر ممالک کے 97 انجنئیرز اور ورکر کام کر رہے ہیں۔
غیر ملکی انجنئیرز اور ورکرز کی سیکیورٹی پر 503 پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہے۔ خیبر پختونخوا میں 1882 غیر ملکی انجنئیرز اور ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے 14 قسم کی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سی پیک کے 2، واپڈا 4 ، پرو گورنمنٹ 9 اور 8 پرائیویٹ منصوبوں میں غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ غیرملکیوں کی سیکورٹی کےل ئے پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو، ایف سی، فرنٹیئر کور اور آرمی کے اہلکار تعینات ہے۔
سیکیورٹی کی سب سے زیادہ 5 ہزار 185 اہلکار واپڈا پراجیکٹ پر تعینات ہیں۔ سی پیک کے دو منصوبوں میں 208 چینی باشندوں کی سیکورٹی کے لئے 1470 اہلکار تعینات ہے۔ پرائیویٹ 8 پراجیکٹس میں 10 غیرملکیوں کی سیکیورٹی پر 121 پرائیویٹ اہلکاروں سمیت 190 اہلکار تعینات ہے۔