خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ مواد کی ترسیل جاری

پشاور میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے. 20 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور پولنگ مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، پشاور کے 5 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز میں انتخابات ہوں گے، جن میں پِشتخرہ احمد خیل، اچنی بالا، بڈھ بیر کے علاقے گلشن آباد، خلوئی زئی اور برکی شامل ہیں۔

متعلقہ حکام نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کی ہیں کہ سب کچھ بر وقت اور منظم طریقے سے ہو۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ضلعی الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے باہمی رابطے مزید مضبوط اور موثر بنائیں۔ انتظامی اور حفاظتی پلان پر پورا پورا عمل درآمد یقینی بنایا جائے، حساس پولنگ اسٹیشنز کے ارد گرد سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب جلد مکمل کی جائیں اور الیکشن سے ایک روز قبل ہی پولنگ اسٹیشنز کے نوعیت کے مطابق پولیس نفری تعینات کی جائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button