خیبر پختونخواعوام کی آواز

پاراچنار، پشاور مین شاہراہ چھٹے روز بھی بند

پاراچنار پشاور مین شاہراہ چھٹے روز بھی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے مطابق، ہفتے کے دن کنوائی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد آمدورفت کے راستے بند ہوگئے ہیں۔

ایم این اے حمید حسین نے بتایا کہ روڈ بندش کی وجہ سے پاراچنار اور اپر کرم کے دیگر علاقوں کو اشیاء خوردونوش، فیول اور ادویات کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بازار اور مارکیٹیں بھی خالی ہوگئی ہیں۔

ہسپتال ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ چھپری چیک پوسٹ پر 4 میتوں کی ایمبولینس کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا۔ اس کے علاوہ، ایل پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل مکمل ختم ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے میں سکول بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

سماجی رہنما میر افضل خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کو کھولنے اور محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض میں مبتلا مریض علاج نہ ملنے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے بتایا کہ بد امنی پھیلانے کے الزام میں تقریباً سو افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اور جرگہ کے ذریعے بھی حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button