خیبر پختونخواعوام کی آواز
پشاور شہر کی سیاسی صورتحال کے باعث نجی سکول بند، موبائل سروس بھی متاثر
پشاور شہر کی سیاسی صورتحال کے باعث کئی نجی اسکولوں اور کالجوں نے آج بچوں کو چھٹی دے دی ہے، اور شہر میں موبائل فون نیٹ ورک بھی جزوی طور پر متاثر ہے۔
نجی اسکولوں اور کالجوں کے مالکان نے والدین کو واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کیا۔ حیات آباد، ناصر باغ روڈ، اور یونیورسٹی روڈ کے علاقوں میں نجی اسکولز اور کالج جمعہ کو بند رہیں گے۔
اسکول مالکان نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔