خیبر پختونخواعوام کی آواز
پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق موجودہ اضافہ صرف ایکسپریس روٹ پر چلنے والی بسوں میں کیا گیا ہے۔ جس کا کرایہ اب 55 روپے ہو گیا ہے۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق جو لوگ طویل سفر کریں گے انکو اس کرائے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن جو شہری ایک یا دو سٹاپ کے بعد اترتے ہیں وہ زیادہ کرائے سے بچنے کے لیے ایکسپریس روٹ کا استعمال نہ کریں۔
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے بھی بی آر ٹی بسوں کے فی اسٹاپ کرائے میں دس روپے اضافہ کیا گیا تھا۔