خیبر پختونخواعوام کی آواز
بنوں: پولیو ڈیوٹی سے انکار پر11 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ
بنوں پولیس نے 11 اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برخاست کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہلکاروں کو لکی مروت پولیو مہم کے لیے بھیجا جانا تھا تاہم انہوں نے پولیو ڈیوٹی سے انکار کر دیا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، برخاست کیے گئے اہلکار مسلسل ایک سابق پولیس اہلکار کی گرفتاری پر احتجاج کر رہے تھے۔ ان اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل شیر اسلم، ہیڈ کانسٹیبل میر زمان، اور دیگر اہلکار شامل ہیں جن میں ایف سی ذہین اللہ، ایف سی فرید اللہ، اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے کنٹرول روم کو بھی اس معاملے پر مراسلہ جاری کیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔