خیبر پختونخواعوام کی آواز
خیبر پختونخوا کے کن بالائی اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہوئی ہیں؟
محکمہ موسمیات کے مطابق، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع جیسے چترال، اپر و لوئر دیر، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، سوات، کوہستان، خیبر، باجوڑ، کرم، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پشاور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔