خیبر پختونخواعوام کی آواز
مردان: رستم بونیر روڈ، مکان میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق
مردان کی تحصیل رستم، بونیر روڈ پر سرخابی کے پہاڑی علاقے میں واقع ملنگ خانہ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث شدید آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، متوفین کی شناخت چھ گھنٹے بعد کی گئی۔ جان بحق افراد میں دو کا تعلق پشاور، دو کا چارسدہ، اور ایک کا تعلق سرخڈھیری سے ہے۔
پولیس کے مطابق، جاں بحق افراد میں امداد باچہ اور نعیم شاہ پشاور کے رہائشی ہیں، جبکہ حیات ملنگ اور اکرام بابا چارسدہ کے رہائشی ہیں۔ علی بابا عرف کابلی بابا، جو کہ ازبکستان کا باشندہ تھا اور حالیہ طور پر سرخڈھیری میں مقیم تھا، بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے۔
ملنگ خانہ رستم بونیر روڈ پر سرخابی کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے، جہاں آسمانی بجلی گرنے کے باعث آتشزدگی کے واقعے نے کئی زندگیاں نگل لیں۔