خیبر پختونخواعوام کی آواز
اے ڈی بی نے خیبرپختونخوا کے لیے 320 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے خیبرپختونخو کے لئے 320 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جو خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے منصوبے پر خرچ کیا جائے گا۔
یہ قرض دیہی علاقوں میں 900 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، سیلاب سے تحفظ، اور علاقے کی سیاحت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
منصوبے کے تحت تعمیر کی جانے والی سڑکیں تعلیمی اداروں، اسپتالوں، اور مارکیٹوں تک رسائی کو بہتر بنائیں گی، جس سے مقامی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
اس کے علاوہ، منصوبے کی کامیابی سے ٹرانسپورٹ کی لاگت میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔