خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور: ریڈ زون میں داخل ہونے والے چیئرمینز اور کونسلرز کے خلاف مقدمہ درج

گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرنے والے بلدیاتی چیئرمینز اور کونسلرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف دائر کردہ مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کی شدت کے باعث خیبر روڈ کو پانچ گھنٹے تک بند رکھا گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے واقعے کے بعد ایف آئی آر درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کرکے ان کی گرفتاری کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات  اور فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا۔ ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین کی ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور  شیلنگ بھی کی ، پولیس نے دو افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button