خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف سخت اقدامات، وزارت داخلہ نے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

حسام الدین

خیبرپختونخوا میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایات جاری ۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں،جائیداد، کارخانوں اور دیگر اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی گئی ہے۔

محکمہ پولیس سے غیر ملکیوں کو کتنے اسلحہ لائسنس جاری ہونے اور غیر قانونی مقیم افراد کتنے جرائم میں ملوث ہونے اور انکے خلاف کتنے مقدمات درج ہے، کی تمام تفصیلات طلب کر لی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس، محکمہ پولیس، انڈسٹری، بلدیات سے تفصیلات جلد از جلد جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہے ۔

دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ ملک بھر میں 6 ہزار 304 غیر قانونی شناختی کارڈ کو بلاک کرچکی ہے۔ بلاک شناختی کارڈ میں 2 ہزار 361 شناختی کارڈ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے اب تک 595 افراد بلاک شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی کھوج لگا چکی ہے۔ دستاویزات کے مطابق بلاک شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی مالکان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی گئی ہے۔ حکومت نے دیگر متعدد اداروں سے بھی تفصیلات طلب کرتے ہوئے جلد ازجلد رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق جعلی اور بلاک شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی مالکان کےخلاف کارروائی کی جائے گی اور اسی سلسلے میں ٹوکن فیس یا ٹرانسفر کے لئے آنے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گاڑیوں ،موثر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

Show More

Hassam Uddin

حسام الدین صحافت میں 15 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے، جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان میں جنگ اور دہشت گردی سے متعلق خبریں کور کی ہیں۔ ان کی مہارت میں پارلیمانی رپورٹنگ بھی شامل ہے۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button