خیبر پختونخواعوام کی آواز

ضلع خیبر،بھگیاڑی چیک پوسٹ پر مسلسل دھرنا، ایمبولینس کو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے زخمی خاتون جاں بحق

جمرود علی مسجد میں خاتون پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جمرود علی مسجد میں ایک خاتون پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جن کو تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل کرنا تھا لیکن بدقسمتی سے بھگیاڑی چیک پوسٹ پر موجود دھرنے کے شرکاء نے ایمبولینس کو ہسپتال جانے سے روک دیا۔

زخمی خاتون کے لواحقین نے دھرنے کے شرکاء سے بار بار درخواست کی کہ ہمیں راستہ دے ہمارے پاس خاتون زخمی لیکن انھوں نے انکار کیا اور آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد ایمبولینس کو راستہ مل دے دیا گیا، لیکن بدقسمتی سے خاتون ہسپتال لیٹ پہنچنے پر دم توڑ گئی۔

دوسری جانب ضلع خیبر ملاگوری شھید میانہ موڑ کے مقام پر افغانستان سے آنے والے ٹماٹر سبزی کی ٹرک گہری کھائی میں گر گیا۔ مقامی زرائع کے مطابق ٹماٹر سبزی اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button