خیبر پختونخواعوام کی آواز
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 25 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے آپریشن میں 25 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تھا جس کے دوران 11 خوارج زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، آپریشن کے دوران فورسز کے 4 جوان شہید ہو گئے۔ آپریشن میں خوارج کے سربراہ ابوذر عرف صدام بھی ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے ذریعے فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ عناصر کو ایک شدید دھچکا لگا ہے۔