خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبرپختونخوا حکومت کا بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے شہدا پیکج کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے فی خاندان کے مالی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں 43 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا، مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے شہداء کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے دے دی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے، ان کے لیے بھی خیبرپختونخوا حکومت شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button