خیبر پختونخواعوام کی آواز

ملک بھر میں امام چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل سروس معطل

حضرت امام حسینؓ  اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں چہلم کے جلوس نکالے جائیں گے، چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں علم، ذوالجناح اور تعزیے بھی برآمد کیے جائیں گے، جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔

پشاور میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں آج 2 جلوس ذوالجناح برآمد ہوں گے، جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

پہلا جلوس امام بارگاہ آخوندآباد سے سہ پہر 3 بجے برآمد ہوگا جبکہ دوسرا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے 3 بجے برآمد ہوگا اور امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس 12 بجے ہو گی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوں گے۔

جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی قائم کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button