خیبر پختونخواعوام کی آواز

محکمہ پولیس میں ڈرائیونگ اسکولز کی رجسٹریشن غیرقانونی ہے، ڈائریکٹریٹ ٹرانسپورٹ

پشاور میں نجی ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے خیبرپختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق نجی ڈرائیونگ اسکولز کو جاری پولیس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹس کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رجسٹریشن غیرقانونی ہیں اور ان اسکولز کی رجسٹریشن کا اختیار صرف محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس ہے۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے ڈپٹی کمشنرز سے استدعا کی ہے کہ وہ تمام نجی ڈرائیونگ اسکولز کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت رجسٹر کریں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشنوں میں ڈرائیونگ اسکولز کی رجسٹریشن غیرقانونی ہے اور اس کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹس ہی قانونی حیثیت رکھتے ہیں، اور اس کے تحت ہی تمام ڈرائیونگ اسکولز کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈرائیونگ اسکولز کو محکمہ ٹرانسپورٹ میں رجسٹریشن کرنے کی ہدایت دیں اور غیرقانونی سرٹیفیکیٹس کے اجرا کے خلاف ضروری اقدامات کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button