خیبر پختونخواعوام کی آواز

بنوں: آسمانی بجلی کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو خواتین جاں بحق، سات افراد زخمی

بنوں کے علاقے خوڑگئی موسی خیل ڈومیل میں گزشتہ رات شدید بارش کے دوران گھر کی چھت پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں دو خواتین جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حلفیہ گل نواز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button