خیبر پختونخواعوام کی آواز

طورخم بارڈر: سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،طورخم بازار مکمل طور پر بند

ضلع خیبر میں طورخم بازار اور اطراف میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران، طورخم بازار کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور مقامی افراد سے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے بازار کے مال گوداموں کی بھی جانچ پڑتال کی ہے۔

اس آپریشن کے دوران، طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ میچنی چیک پوسٹ سے آگے طورخم بازار کی طرف جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔ یہ سرچ آپریشن علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button