خیبر پختونخواعوام کی آواز

ڈیرہ اسماعیل خان: بنوں روڈ پر بس حادثے میں دو افراد جانبحق، 17 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ پر شورکوٹ کے قریب بس اور ٹرالر کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ حادثہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ ٹکراؤ کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق، بس میں سوار تمام مسافر پاڑہ چنار سے زواری کی نیت سے براستہ بلوچستان ایران اور عراق کی جانب روانہ تھے۔

حادثے کے بعد، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button