خیبر پختونخواعوام کی آواز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سولر سکیم کی توسیع،ضم اضلاع کے 30 ہزار گھرانوں کو شامل کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے سولر سکیم کے ماڈل ڈیزائن اور آن لائن اپلیکیشن کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت، مستفید ہونے والے غریب گھرانوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک لاکھ 30 ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے 30 ہزار غریب گھرانوں کے لئے الگ سے سولر سکیم دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سکیم میں بجلی کی کمی سے متاثرہ فیڈرز، پسماندہ اور گرم ترین علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔

سردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ سولر سکیم ایک مکمل پیکج کے طور پر فراہم کی جائے گی، جس میں سولر پینلز کے ساتھ وائرنگ، پینلز کے لئے سٹینڈ، انورٹر، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button