خیبر پختونخواعوام کی آواز

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسمعٰیل خان، ہنگو، ہری پور، اور کوہاٹ میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کُرم، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، اور ایمرجنسی کی صورت میں مناسب انتظامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر، انتظامیہ نے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ شعبہ جات کو اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ شہریوں اور مقامی انتظامیہ کو بھی اس ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، بارشوں کے باعث کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال بھی متوقع ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button