خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا امکان، نئے مون سون سلسلے کا آغاز کل سے ہوگا

خیبرپختونخوا میں محکمہ موسمیات نے صوبے میں ایک نئے مون سون سلسلے کے آغاز کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے تحت کل شام یا رات سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، 16 اگست کے دوران تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی توقع ہے۔

مون سون ہوائیں کل شب سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں خیبرپختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 18 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور 14 سے 16 اگست کے دوران تیز بارشوں کے باعث صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی/میدانی علاقوں میں طغیانی، فلش فلڈ، اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button