خیبر پختونخواعوام کی آواز

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق، اس منصوبے میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی لانا ہے اور یہ سولر سسٹم احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں صرف سولر پینلز فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں پورا سولر سسٹم نصب کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ نے اس منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں بجلی کی مشکلات کو حل کرنا اور غریب طبقے کو توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button