گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی سے استفعیٰ کا مطالبہ کر دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہرجانےکا نوٹس بھیجے جانے پر فیصل کریم نے کہا کہ اگر وہ میری وجہ سے ذہنی کوفت سے گزرے ہیں تو میں ان کو آفر کرتا ہوں، سندھ آئیں وہاں ان کا ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین اگر صوبےکےحالات ٹھیک نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشن کے خلاف کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ امن و امان کی صورتحال تشویش ناک ہے، اور اگرچہ ہم بھی آپریشن کے حامی نہیں ہیں، لیکن امن و امان کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کر رہے۔ اگر آپریشن کے بغیر حالات بہتر کرنے کا کوئی متبادل موجود ہے تو برائے مہربانی ہمیں آگاہ کریں۔
انکا مزید کینا تھا کہ پی ٹی آئی کو اس مرحلے پر یہ صورتحال پیش آ چکی ہے کہ اب وہ احتجاج بھی نہیں کر سکتی اور کہتی ہے کہ احتجاج کی اجازت نہیں ملتی۔ جبکہ ماضی میں، پی ٹی آئی بغیر کسی اجازت کے جلسے اور احتجاج کرتی رہی۔ پی ٹی آئی کے وکلا نے ہمیشہ اپنی پارٹی کو مشکلات میں ڈالا اور مسائل پیدا کیے۔