خیبر پختونخواعوام کی آواز

صوبہ خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق 27 جولائی کی شب سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہیں۔

مراسلے کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button