خیبر پختونخواعوام کی آواز

کے پی پولیس کی جانب سے وفاقی حکومت سے امن و استحکام کی مد میں 257 کروڑ روپے طلب

خیبر پختونخوا حکومت نے امن و امان کے لئے وفاقی حکومت سے مدد طلب کر لی۔ صوبہ میں امن کے قیام کے لئے محکمہ پولیس کے لئے درکار سامان کی خریداری کے لئے وزرات داخلہ کو سمری بھیج دی۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے وفاق سے 2 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے ایک ارب 56 کروڑ روپے، اسلحے کی خریداری کے لیے 40 کروڑ روپے فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ تکنیکی سامان کے لیے 10 کروڑ روپے، بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کے لیے 50 کروڑ روپے درکار ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے خیبر پختونخوا ایپکس اجلاس میں بنوں امن جرگہ کے مطالبات مشترکہ طور پر تسلیم کئے گئے تھے، جن میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کے لئے پولیس کو بااختیار بنانے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button