خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی اجلاس میں بنوں امن جرگہ کے تمام مطالبات منظور

خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی نے امن کمیٹی ممبران کیساتھ  مل کر بنوں کی صورتحال اور دہشتگردی پر بات چیت کی۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلی سمیت سول، پولیس و عسکری نمائندگان نے شرکت کی۔

ایپکس کمیٹی کی نشست کا بنیادی مقصد حکومت خیبرپختونخوا اور دیگر اداروں بشمول پاک فوج اور پولیس کی دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن قائم کرنے کی مشترکہ کوششوں کا احاطہ کرنا ہے۔

اپیکس کمیٹی کا مشترکا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ دہشت گرد ہر صورت قابل مذمت ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، پولیس مسلح گروہ کے دفاتر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرےگی۔

صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے، حالات اور واقعات کے پس منظر میں وزیراعلیٰ نے ایک جامع پالیسی پر کام کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ اس پالیسی کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں پیش کی گئی۔ اس دوران بنوں میں دو ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس کے بعد مقامی مشران نے انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرتے ہوئے حالات کو سدھارنے میں مدد کی جو کہ قابل قدر ہے۔

واضح رہے کہ بنوں میں ہونے والے واقعات کے پرامن حل کے لیے جرگے نے انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھے تھے۔ جن کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ وہ کسی صورت آپریشن عزمِ استحکام کو منظور نہیں کریں گے اور بنوں میں موجودہ تمام طالبان کے مراکز فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، جرگے نے پولیس کو کام کرنے کے لیے مکمل اختیارات دینے اور انہیں تمام ضروری وسائل مہیا کرنے کی ترغیب دی تھی تاکہ وہ ہر ناخوشگوار واقعہ کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے لیے سی ٹی ڈی کو مکمل طور پر فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اور باقی کسی کو کوئی اختیار یا کاروائی کی اجازت نہ دی جائے۔

مطالبات میں شامل تھا کہ دہشتگردانہ حملوں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے فوری طور پر سی ایم ایچ میں منتقل کیا جائے، نہ کہ پشاور یا دوسرے علاقے کے ہسپتالوں میں۔

سرچ آپریشن کے نام پر مساجد، مدارس یا گھروں کے تقدس کی جو پامالی کی جا رہی ہے وہ ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ اور لاپتہ افراد کو عدالتوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جمعہ خان اور اس کے ساتھ ملحقہ سڑکوں کو جو لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہے، انہیں فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ لوگ اپنا روزگار کر سکے۔

جو کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ مفاہمت سے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں۔ اور کل 2 بجے پریٹی گیٹ چوک میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور بنوں کی عوام کو آگاہ کریں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button