خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چترال، بالائی وزیریں دیر، سوات، مالاکنڈ، ، شانگلہ، بالائی وزیریں کوہستان، ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ اباد، بونیر، باجوڑ، مہمند،صوابی، مردان،چارسدہ، پشاور،خیبر، کوہاٹ،ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وجنوبی وزیرستان کے اضلاع میں بعد ازدوپہر / رات کوگرج چمک اورتیزہواوُں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تاہم  اس دوران صوبے کے بعض مقامات پر موسالادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سالئیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button